”عار ف علوی ایک اور ریفرنس بھیج کر اپوزیشن کے ۔۔“سلیم صافی نے پرویز رشید کی سینیٹ انتخابات میں نااہلی پر نہایت سخت الفاظ کہہ دیئے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستا ن آن لائن )الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ایپل بھی مسترد کر دی ہے اور ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھاہے جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے بیان جاری کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک ایک کیس پر کیا وقت ضائع کرنا ہے ، عارف علوی ایک اور ریفرنس بھیج کر اپوزیشن کے رہنماﺅں کو نااہل کرنے کی استدعا کریں ، جس ملک میں سول نافرمانی کرنے والے وزیراعظم اور انہیں پی ٹی وی پر حملے کی خوشخبری سنانے والے صدر ہوں ، وہاں پر پرویز رشید جیسے قانون پسند کیوں کر الیکشن کیلئے اہل ہو سکتے ہیں ؟“
ایک ایک کیس پرکیاوقت ضائع کرناہے؟عارف علوی ایک اور بیہودہ ریفرنس بھیج کراپوزیشن کےتمام رہنماوں کونااہل کرنےکی استدعا کرے۔جس ملک میں سول نافرمانی کرنےوالےوزیراعظم اورانہیں پی ٹی وی پرحملے کی خوشخبریاں سنانےوالےصدرہوں،وہاں پرویز رشیدجیسے قانون پسندکیوں کرالیکشن کےلئے اہل ہوسکتےہیں؟ https://t.co/MCc30ollQ6
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) February 23, 2021