محمد حفیظ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہوٹل گئے تو وہاں سکندر بخت موجود تھے، آل راؤنڈر نے بچوں کیساتھ تعارف کروایا تو ان کی اہلیہ نے کیا کہا؟ سکندر بخت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائے

محمد حفیظ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہوٹل گئے تو وہاں سکندر بخت موجود تھے، ...
محمد حفیظ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہوٹل گئے تو وہاں سکندر بخت موجود تھے، آل راؤنڈر نے بچوں کیساتھ تعارف کروایا تو ان کی اہلیہ نے کیا کہا؟ سکندر بخت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت نے محمد حفیظ اور ان کے اہل خانہ کیساتھ ملاقات کے دوران پیش ہونے والے دلچسپ واقعے کا احوال سنایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے بتایا کہ میں ہوٹل میں اپنی بیگم کیساتھ کھانا کھا رہا تھا کہ محمد حفیظ اپنی فیملی کے ساتھ وہاں آ گئے۔ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو میرے پاس آئے اور ہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے، محمد حفیظ نے اپنے بچوں کو بتایا کہ یہ سکندر بخت ہیں تو ان کی اہلیہ نے کہا ’ ہم انہیں بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔‘ اس پر میں بہت زیادہ ہنسا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکندر بخت اپنے تند و تیز اور تنقیدی تبصروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور وہ ہمیشہ قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی کے خلاف رہے ہیں جن میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں اور جب جب سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی، تب تب سکندر بخت نے اپنے تنقید کے نشتر ان پر چلائے تاہم ان دنوں محمد حفیظ کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے جس کے باعث سکندر بخت کے تبصروں میں بھی کمی آ گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -