براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ، رقم وصولی کی تصدیق

براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ، رقم وصولی کی ...
براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ، رقم وصولی کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (آئی این پی ) براڈ شیٹ کو تقریبا 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پانڈ ادا کیے۔ دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

مزید :

برطانیہ -