لاہور قلندرز کا اہم ترین کھلاڑی بھی ساتھ چھوڑ گیا، واپس بھی نہیں آئے گا، یہ کون ہے؟ مداحوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی

لاہور قلندرز کا اہم ترین کھلاڑی بھی ساتھ چھوڑ گیا، واپس بھی نہیں آئے گا، یہ ...
لاہور قلندرز کا اہم ترین کھلاڑی بھی ساتھ چھوڑ گیا، واپس بھی نہیں آئے گا، یہ کون ہے؟ مداحوں کیلئے مایوس کن خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلر راشد خان زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گئے ہیں اور اب اگلے سال ہی لیگ کھیلیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق راشد خان نے اپنے پیغام کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے کیونکہ افغانستان ٹیم کیلئے قومی ذمہ داری نبھانا ہے، لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔
دوسری طرف لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف بہترین کرکٹر ہی نہیں ایک شاندار انسان بھی ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کیلئے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -