راشد خان اورکرس گیل کی واپسی،فاف ڈوپلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا

راشد خان اورکرس گیل کی واپسی،فاف ڈوپلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا
راشد خان اورکرس گیل کی واپسی،فاف ڈوپلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا
سورس:   Instagram/fafdup

  

کراچی(آئی این پی) افغان لیگ سپنر راشد خان اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل واپس چلے گئے ۔کرس گیل سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20سیریز جبکہ راشد خان زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔جنوبی افریقہ کے سپر سٹار فاف ڈوپلیسی نے کرس گیل کی جگہ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق راشد خان کا پی ایس ایل 6 میں سفر تمام ہو گیا۔ لاہورقلندرزکے اسکواڈ میں شامل افغانی آل راؤنڈرزمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے یو اے ای روانہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان ٹیم کیلیے قومی ذمہ داری نبھانا ہے۔ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاء اللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔دوسری طرف لاہور قلندرز کی منیجمنٹ نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صرف بہترین کرکٹر ہی نہیں ایک شاندار انسان بھی ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کے لیے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ راشد خان پی ایس ایل میں صرف دو میچ ہی کھیل پائے ہیں۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -