دبئی میں برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص گرفتارلیکن کس ملک کا شہری ہے؟ پولیس نے بتادیا

دبئی میں برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص گرفتارلیکن کس ملک کا شہری ...
دبئی میں برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والا شخص گرفتارلیکن کس ملک کا شہری ہے؟ پولیس نے بتادیا

  

دبئی(آئی این پی ) دبئی میں پولیس نے برقع پہن کر بنگلے میں چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ،وہ یورپی باشندہ تھا جس نے بنگلے میں چوری کرنے کے لیے عبایہ اور نقاب کا استعمال کیا تھا۔ 

دبئی پولیس کے مطابق چوری کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر بنگلے پر پہنچی تو چور ایک تیز دھار آلے سے لاکر کو کھول رہا تھا،فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ چور نے لاکر کو کاٹنے کے لیے ایک چھوٹی آری کا بھی استعمال کیا جس سے تانبے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بکھر گئے تھے، تحقیقات کے دوران چند مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی اس دوران ایک ملزم کے گھر سے عبایہ اور نقاب برآمد ہوا،جب وہ بنگلے میں آرے سے لاکر کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا تو تانبے کا ایک ٹکڑا اس کے برقع پر لگا جس کی وجہ سے پولیس باآسانی ملزم کے پہنچ گئی ،ثبوت سامنے آنے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

مزید :

عرب دنیا -