گھریلو ناچاقی پر بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والی خاتون نے پولیس حراست میں مزید انکشافات کردئیے،جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

گھریلو ناچاقی پر بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والی خاتون نے پولیس حراست میں ...
گھریلو ناچاقی پر بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والی خاتون نے پولیس حراست میں مزید انکشافات کردئیے،جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مانگا منڈی میں اپنے دو کمسن بچوں کو آگ لگانے والی خاتون نے پولیس حراست میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے پہلے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں جرم چھپانے کے لیےبیڈ کو آگ لگا کر آتشزدگی کا ڈرامہ کیا۔

مانگا منڈی کی رہائشی تنزیلہ نے اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے دونوں بچوں کو قتل کردیا تھا۔خاتون نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ اس کے گھر آگ لگ گئی ہے،جب ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو معاملہ مشکوک نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے گھر سے خاتون کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو ویمن پولیس سٹیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ بچوں کے دادا کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔مزید قانونی  کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -