براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ، ن لیگ کے وکلاءکو کتنی رقم اخراجات کی مد میں ادا کرنی پڑی ؟مریم نواز نے پیغام جاری کر دیا 

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ، ن لیگ کے وکلاءکو کتنی رقم اخراجات کی مد میں ...
براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ، ن لیگ کے وکلاءکو کتنی رقم اخراجات کی مد میں ادا کرنی پڑی ؟مریم نواز نے پیغام جاری کر دیا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں کیونکہ ایون فیلڈ اپارٹ منٹس اٹیچ کرنے کی درخواست واپس لینے پر براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاﺅنڈ لیگل فیس اور اخراجات کی مد میں ادا کر دیئے ہیں جس کی تصدیق لیگی وکلاءکی جانب سے کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے اس معاملے پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ الزام تراش، جھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے، براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلاءکو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔ جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ کچھ شرم کچھ حیا؟۔“

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ ”براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے۔ مگر ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے، جو چھپ چھپ کہ براڈشیٹ والوں کو ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے۔ اب سب حقائق عوام کے سامنے آئیں گے انشاءاللہ ۔“

مریم نواز کا ٹویٹر پر اپنے تیسرے پیغام میں کہناتھا کہ ”نواز شریف دشمنوں کو پھر ذلت آمیزشکست ہوئی۔کرپشن پکڑنے گئے تھے 45لاکھ دے کر جان چھڑوائی ،نواز شریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔اللہ اپنے بندوں کی حفاظت خود کرتا ہے۔عمران اوراسکے حواریوں کو بھی جرمانے ادا کرنے ہوں گے جو خزانے سے نہیں ذاتی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -