جسٹس قاضی فائزعیسٰی  نظرثانی کیس، چیف جسٹس نے 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

جسٹس قاضی فائزعیسٰی  نظرثانی کیس، چیف جسٹس نے 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
جسٹس قاضی فائزعیسٰی  نظرثانی کیس، چیف جسٹس نے 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے 10رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیا۔ کیس کی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق چیف جسٹس  کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کی نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے  تشکیل دیئے گئے 10 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔ جسٹس فائزعیسٰی کےخلاف صدارتی ریفرنس میں اختلافی نوٹ والےججزبھی بینچ میں شامل ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس مقبول باقر بینچ کا حصہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی اورمختلف بار کونسلز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نےمعاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔ 

مزید :

قومی -