” جس ادارے کو دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا مجھے معلوم ہے اور دوافراد کے نام آ چکے ہیں “ این اے 75 ضمنی انتخاب کے معاملے پر مریم نواز نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 

” جس ادارے کو دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا مجھے معلوم ہے اور دوافراد کے نام ...
” جس ادارے کو دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا مجھے معلوم ہے اور دوافراد کے نام آ چکے ہیں “ این اے 75 ضمنی انتخاب کے معاملے پر مریم نواز نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 

  

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے 19 فروری کو این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتیجے کو روک رکھا ہے جس کی وجہ بیس پولنگ سٹیشنز کے پریزائنڈنگ افسران کے غائب ہونا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں کارروائی بھی جاری ہے تاہم اب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ہیں اور بڑا دعویٰ بھی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کا اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ”کوئی بری نہیں ہواانتظار کر رہی ہوں اور موقع دے رہی ہوں کے شرافت سے خود ہی سب کچھ عوام کو سچ سچ بتا دیں ورنہ مجھے بتانا پڑے گا،جس ادارے کو دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا وہ جعلی اعظم کے حکم کے بغیر حرکت میں نہیں آ سکتا،اس کے علاوہ بھی دو افراد کے نام میرے پاس آ چکے ہیں ۔“

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ ”یہ دھاندلی نہیں،ایک منظم آپریشن تھا جو اعلی سطح سے مینج ہورہا تھا،الیکشن کمشن کا عملہ اغوا کر لینا،ان کو پوری رات ایک مقام پر رکھنا، وہاں تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرانا اور پھر 14 گھنٹے بعد انکا اچانک با جماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہے؟واہ۔“

مزید :

قومی -