لائیو اپ ڈیٹس ، جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

لائیو اپ ڈیٹس ، جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت ...
لائیو اپ ڈیٹس ، جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ ، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز نے جیمز ونس کے84رنز کی بدولت پشاور زلمی کو 194رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان نے مقرررہ 20 اوورز میں جیمز ونس ک84 اننگ کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے اور دفاع کو مضبوط کر لیا ہے ۔محمدر ضوان اور کرس لین نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کرس زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور محض 6 رنز کے مجموعے پر ایک سکور بنا کر محمد عرفان کی گیند پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔محمد رضوان شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ 88 کے مجموعے پر محمد عمران کی گیند پر پوائنٹ پر  کیچ آوٹ ہو گئے اور 41 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کر گئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے شعیب مقصود 153 رنز کے مجموعے پر محمود کی گیند پر 36 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہو گئے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے بہترین کارکردگی جیمز ونس کی رہی جنہوں نے 55 گیندوں پر 3 چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگ کھیلی  ۔ 

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل،امام الحق،حیدر علی شعیب ملک،ٹام کوہلر، ردرفورڈ، مجیب الرحمن، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان،شاہد آفریدی، کرس لن، جیمز وینس، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر،بریتھ ویٹ، عثمان قادر اور شاہنواز داہنی شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -