براڈشیٹ کیس کی تحقیقات کامعاملہ،تحقیقاتی کمیشن نے نیب کے سابق چیئرمینوں کے بیانات ریکارڈکرلیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے نیب کے سابق چارچیئرمینوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کو نیب کی جانب سے براڈشیٹ کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ہے ۔ کمیشن نے سابقہ چیئرمینوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیےگئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن نے تین متعلقہ وفاقی سیکریٹریزکورواں ہفتے ریکارڈسمیت طلب کیا ہے۔ لندن میں پاکستان کےسابق ڈپٹی ہائی کمشنراوردوسرےافسران کےبیانات بھی ریکارڈکرلیےگئےہیں۔
براڈ شیٹ کیس کے تحقیقاتی کمیشن نے نیب سےبراڈشیٹ کےمتعلق تمام تفصیلات طلب کی گئی تھیں،تینوں وفاقی سیکریٹریزنےریکارڈپیش کرنےکرنے کے لیے مزیدوقت مانگا ہے۔