پاکستان میں روئی کی فی من قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں روئی کی فی من قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں روئی کی فی من قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں روئی کی قیمت11 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے جو کہ  11 سال کی بلند ترین  قیمت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  جینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روئی کی قیمت میں 200 روپے فی من اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ میں بھی روئی کی قیمتیں پچھلے تین  سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ سندھ کے ساحلی شہروں میں کپاس کی بوائی شروع ہوگئی ہے، وفاق نے سفید مکھی کے خاتمے کے لیے کسانوں کو 12 سو روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کے باعث کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

مزید :

قومی -