محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے وفد  کا  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے وفد  کا  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی قیادت میں ...
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے وفد  کا  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلقات عامہ پنجاب(ڈی جی پی آر) کے15 رکنی  وفدنے   ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ثمن رائے کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،
 افسران کے وفدمیں ڈائریکٹرالیکٹرانک میڈیا روبینہ افضل، ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس، ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن افسران اور پبلک ریلیشنز آفیسرزشریک تھے۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور مینیجر کمیونیکیشن توصیف صبیح گوندل نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کوانٹگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سٹرکچر اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی پی آر کے وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ اورکیمرہ مانیٹرنگ بارے بتایا گیا۔وفد کو اتھارٹی کے میڈیا مانیٹرنگ سنٹر کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈی جی پی آر ثمن رائے نے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا میڈیا سینٹر پاکستان میں پبلک سیکٹر کا جدید ترین سیل ہے جو عوام الناس کو بروقت مفید معلومات پہنچا رہا ہے۔ یہ دو طرفہ ابلاغ کا جدید نظام ہے جس سے ڈی جی پی آر بھی مدد لے گا۔محکمہ تعلقات عامہ کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کیلئے پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کی معاونت لی جائیگی۔اس ضمن میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورمحکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے مابین باہمی تعاون کیلئے جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائینگے۔ڈی جی پی آر نے سیف سٹیز اتھارٹی کے ویب ٹی وی کیلئے خصوصی پروگرام ”وی ٹو“ میں شرکت کی۔ بعدازاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ڈی جی پی آر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید :

قومی -