ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرکے دل جیت لئے ہیں:کشمیر کمیٹی جدہ

ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرکے دل ...
ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرکے دل جیت لئے ہیں:کشمیر کمیٹی جدہ

  

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر  ممبران نے ترک وزیر خارجہ کی جانب سےاقوام متحدہ میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرنےاور بھارتی پابندیوں کے خلاف کلمہ حق کہنے پر صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر ممبران  سردار محمداقبال یوسف ، عامر غنی میر ، نصراقبال سردار خان، پرویز یوسف مسیح ، ڈاکٹر مجاھد ظفر اور راقم محمدعامل عثمانی نےجنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے46 ویں اجلاس کے دوران  ترکی کے وزیر خارجہ  میولت چاوش اولو کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوے کہا ہے کہ اردوان انتظامیہ ہمیشہ نہ صرف کشمیر  بلکہ جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کی خاطر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے متعلقہ فریقوں  (ہندوستان اور پاکستان) کو اکٹھا کرنے کی مستقل اور بےلاگ  پالیسی پرعمل کرتے ہوےعالمی رائے عامہ کو ہموارکرنے کے لئے ہر فورم پرزور دیتے رہے ہیں۔کشمیر کمیٹی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام انتہائی خوش ہیں کہ  ترکی کے وزیر خارجہ نےعالمی ادارہ کے روبرو کشمیر کےمسئلہ کے اصل پہلو کی وضاحت کرتے  ہوے کہا ہے کہ   "ہم جموں و کشمیر میں موجودہ پابندیوں کو کم کرنے کے لئے بھارتی حکومت سے اپنے مطالبے کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -