'دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانیں گنوائیں' وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس

'دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانیں گنوائیں' وزیراعظم عمران خان کی سری ...
'دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانیں گنوائیں' وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ا ور سری لنکا کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اوردونوں ملکوں نے اس عفریت کا  ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، پاکستان نےد ہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر دونوں ممالک  کے درمیان سرمایہ کاری اور مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط  ہوئے،تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے سری لنکن  ہم منصب مہندا راجا پکسا بھی موجود تھے.اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ سری لنکا کا پہلا دورہ تب کیا جب کرکٹ کیریئرکا آغاز کیا تھا ، دعوت دینےا ور شانداراستقبال پر سری لنکن وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ سری لنکا بھی سی پیک کا حصہ بنے،سی پیک سے خطے میں تجارت بڑھے گی ا ور سری لنکا وسط ایشیا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کوروناکامقابلہ کررہاہے،کورونا سےغریب ممالک بہت متاثرہوئے، پاکستان اورسری لنکاکوایک جیسےچیلنجزکاسامنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ 

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجہ پاکسا نے کہا کہ پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اورآزادانہ تجارتی فریم ورک کوحتمی شکل دینےپراتفاق ہوا ہے ۔ پاکستان میں بدھ مت کے مقدس مقامات موجودہیں، ہم کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -