سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈکی ہلاکت، پولیس وین پر پٹرول بم پھینکنے والی پاکستانی وکیل کو ’پلی ڈیل‘ کی پیشکش کر دی گئی

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈکی ہلاکت، پولیس وین پر پٹرول بم پھینکنے والی ...
سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈکی ہلاکت، پولیس وین پر پٹرول بم پھینکنے والی پاکستانی وکیل کو ’پلی ڈیل‘ کی پیشکش کر دی گئی
سورس:   Wikipedia

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس آفیسرز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں پولیس کی گاڑی کو پٹرول بم سے تباہ کرنے والے دو وکلاءکو ’پلی ڈیل‘ کی پیشکش کر دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ وکلاء31سالہ پاکستانی نژاد خاتون وکیل عروج رحمان اور 32سالہ سیاہ فام کولن فورڈ میٹس تھے۔ ان دونوں کو مئی میں واقعے کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ 

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں کولن فورڈ گاڑی چلا رہا ہوتا ہے جبکہ پیسنجر سیٹ پر بیٹھی عروج رحمان نے ایک ہاتھ سے اپنا منہ ڈھانپ رکھا ہوتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں پٹرول بم اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ بعد ازاں وہ یہ بم پولیس کی گاڑی میں پھینکتے ہوئے بھی کیمروں کی زد میں آ گئے اور موقع پر موجود پولیس آفیسرز بھی انہیں وہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ عروج اور کولن فورڈ کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور انہیں کم از کم 5سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے تاہم اب انہیں پلی ڈیل کی پیشکش کر دی گئی ہے۔ اس ڈیل کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید :

بین الاقوامی -