وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور اس نوع کی دیگر اشیاءکھانے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا، وارننگ دیدی

وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور اس نوع کی دیگر اشیاءکھانے کے شوقین ...
وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور اس نوع کی دیگر اشیاءکھانے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا، وارننگ دیدی
سورس:   Pxhere

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور دیگر اس نوع کی اشیاءکھانے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ریفائنڈ گرینز کی حامل اشیاءکھانے سے انسان کی قبل از وقت موت کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ اشیاءانسان میں دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں، ایسے لوگوں کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک آنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی قبل از وقت موت ہو سکتی ہے۔

کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1لاکھ 37ہزار لوگوں پر تجربات کیے، جن کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ دن میں 7بار ریفائنڈ گرینز کی حامل اشیائ، وائٹ بریڈ وغیرہ کھاتے ہیں ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 27فیصد بڑھ جاتا ہے۔ان کو دل کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 33فیصد اور سٹروک آنے کا خطرہ 47فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں چاولوں کا ایسا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا حالانکہ سفید چاولوں کو بھی ریفائنڈ گرینز (Refined Grains)ہی میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جتنی اشیاءریفائنڈ گرینز کے زمرے میں آتی ہیں وہ دل اور دوران خون کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ پائی گئیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -