خاتون نے ہوٹل میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا لیکن دراصل یہ حرکت کیوں کی؟ پکڑے جانے پر ایسادعویٰ کہ یقین کرنا مشکل

 خاتون نے ہوٹل میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا لیکن ...
 خاتون نے ہوٹل میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا لیکن دراصل یہ حرکت کیوں کی؟ پکڑے جانے پر ایسادعویٰ کہ یقین کرنا مشکل

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک خاتون نے ہوٹل میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شمال مشرقی علاقے تیانگوا میں پیش آیا ہے جہاں 31سالہ ڈیانی ریفائیلا ڈی سیلوا روڈریگوئز نامی خاتون ہوٹل میں داخل ہوتی ہے جہاں اس کے شوہر کے ساتھ دیگر دوستوں کے علاوہ 26سالہ لڑکی ڈیانے بتیساتا بیرو بھی بیٹھی ہوتی ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ریفائیلا اس لڑکی پر فائرنگ کر دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریفائیلا کسی آدمی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر آتی ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک بیگ ہوتا ہے، جس کے اندر اس نے پستول رکھی ہوتی ہے۔ ڈیانے کے علاوہ وہاں بیٹھے 24سالہ لڑکے کو بھی گولیاں لگتی ہیں جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ 

پولیس نے ریفائیلا کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کی میز پر بیٹھے لوگوں کو وہاں سے بھگانے کے لیے فائرنگ کی تھی اور وہ ڈیانے کو جانتی ہی نہیں تھی۔ بہرحال میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈیانے اور ریفائیلا کے شوہر کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا جس پر ریفائیلا نے ڈیانے کو نشانہ بنایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -