شادی کی تقریب کیلئے کھانا تیار کرنیوالے شخص کی انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل، کسی بھی تقریب میں شرکت سے پہلے یہ خبر ضرورپڑھ لیں

شادی کی تقریب کیلئے کھانا تیار کرنیوالے شخص کی انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل، ...
شادی کی تقریب کیلئے کھانا تیار کرنیوالے شخص کی انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل، کسی بھی تقریب میں شرکت سے پہلے یہ خبر ضرورپڑھ لیں
سورس:   Twitter

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے شادی کی تقریب کے لیے کھانے تیار کرنے والے ایک آدمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جو کھانے کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر رہا ہوتا ہے کہ دیکھ کر ہی قے آنے لگے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہونے والی ایک شادی سے سامنے آئی ہے جہاں روٹیاں پکانے والا آدمی روٹیاں بنانے کے دوران پانی کی بجائے ان پر تھوک رہا ہوتا ہے اور پھر انہیں تندور میں لگا رہا ہوتا ہے۔

اس بدطینت کی شناخت نوشاد عرف سہیل کے نام سے ہوئی ہے،جس کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس حرکت میں آئی اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پرتاپور پولیس سٹیشن کے انچارج کا کہنا تھا کہ ”ویڈیو وائرل ہونے پر ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی۔ ملزم اروما گارڈن کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے لیے کھانا تیار کر رہا تھا۔ جہاں اس نے یہ حرکت کی اور ایک مہمان نے چھپ کر اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی۔ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔“ واضح رہے کہ یہ ویڈیو ابتدائی طور پر انامیکا جین امبر نامی خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -