ہم نام شہریوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والے بینک ملازمین گرفتار، ملزمان یہ فراڈ کیسے کرتے تھے ؟ آپ بھی جانیں

ہم نام شہریوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والے بینک ملازمین گرفتار، ملزمان ...
ہم نام شہریوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والے بینک ملازمین گرفتار، ملزمان یہ فراڈ کیسے کرتے تھے ؟ آپ بھی جانیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے ہم نام شہریوں کی رقم اپنے اکاؤنٹس میں  منتقل کرنے والے نیشنل بینک کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک عام شہری بھی شامل ہے،ملزمان کے قبضہ سے 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ملزماں کو  ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے ایک کارروائی  کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش، اور محمد اوصاف  شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بینک ملازمین نے ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات کی تھی، اشہد صدیقی نے ملی بھگت سے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی۔بینک منیجر کی جانب سے اس واقعے کی شکایت پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن اور مزید 2 بینکار بھی گرفتار ہوں گے۔

مزید :

قومی -