پنجاب سے تحریک انصاف کے کن امیدواروں کو سینیٹ ٹکٹ ملے گا؟ حتمی فیصلہ سامنے آگیا

پنجاب سے تحریک انصاف کے کن امیدواروں کو سینیٹ ٹکٹ ملے گا؟ حتمی فیصلہ سامنے ...
پنجاب سے تحریک انصاف کے کن امیدواروں کو سینیٹ ٹکٹ ملے گا؟ حتمی فیصلہ سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے اپنے سینیٹ امیدوارں کے نام فائنل کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ اور ظہیر عباس کھوکھر کو کاغذات واپس لینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

سٹی 42 کے مطابق پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سینیٹ کی جنرل نشست پر اعجاز احمد چودھری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس کو فائنل کیا ہے۔ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر بیرسٹر علی ظفر  اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور  کے نام پہلے ہی فائنل  ہوچکے ہیں جبکہ  کامل علی آغا  پاکستان مسلم لیگ (ق)اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینیٹ کے امیدواروں سے ان کے حمایتی اور قریبی اراکین اسمبلی کی فہرست بھی منگوالی ہے، امیدواروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ تمام اراکین اسمبلی کے نام دیں جو ان کو ووٹ ڈالیں گے۔

مزید :

قومی -