سراج الحق نے وزیراعظم کے نعرے کو "گود " لےلیا ، ایسا دعویٰ کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں 

سراج الحق نے وزیراعظم کے نعرے کو "گود " لےلیا ، ایسا دعویٰ کہ عمران خان بھی ...
سراج الحق نے وزیراعظم کے نعرے کو

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوسرے وعدوں کی طرح یکساں نصاب تعلیم کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا،جماعت اسلامی ملک کو سیکولرائز کرنے کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی،ریاست مدینہ ہم بنائیں گے ، طلبہ جدوجہد کریں،پاکستان میں600کےقریب خاندانوں کی حکومت ہےجنہوں نےملک کے وسائل پر قبضہ کر کےعوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رکھاہے ،پاکستان میں سونے کے وسیع ذخائر ، چارموسم ، بہترین آبپاشی نظام ہونے کے باوجود لاکھوں افراد روٹی کے لقمے کےلیےترس رہے ہیں،حکمران طبقہ نے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی ، تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کی بجائے مسلسل کمی کی جارہی ہے ،طلبہ یونینز پر پابندی حکمرانوں کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا ثبوت ہیں ، طلبہ یونینز کی بحالی وقت کا تقاضا اور سٹوڈنٹس کا جمہوری حق ہے، وزراءاوربیوروکریٹس کے بچوں اور بچیوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنا چاہیےتاکہ انہیں اندازہ ہو کہ سرکاری سکولوں اور کالجوں کے کیا مسائل ہیں،مغربی طاقتوں کے ایجنٹ قومی زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کام کرنے سےگریزاں ہیں،عربی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے۔

 ان خیالات کا اظہارمنصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ اسد علی ، ناظم جنوبی پنجاب سعد سعید ، ناظم پنجاب شمالی احسن بلال ہاشمی شامل تھے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 1970ء سے لے کر اب تک ہونے والے نو  انتخابات میں جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے اور قوم کو وعدوں اور نعروں سےبےوقوف بنایا،الیکشن میں پیسےاورطاقت کےزورپرسسٹم کو ہائی جیک کیاجاتاہے،اس کلچر کوختم ہوناچاہیے ۔انہوں نےکہاکہ ملک قدرتی ذخائر کی دولت سے مالا مال ہے،پاکستان میں دنیاکے کل سونے کے ذخائر کا 2.6 فیصد ہے اور تانبے کے ذخائر کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے،صرف ریکوڈک کے ذخائر کی مالیت 500 ارب ڈالر کے قریب ہے ۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگارپھررہے ہیں،پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو دھوکہ اور فریب میں رکھا،نوکریاں فراہم کرنے کی بجائے روزگار پر لگے لوگوںسے بھی روٹی کا نوالہ چھین لیا ،

ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کے دعوے داروں نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی کی جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بہت سے پراجیکٹس کو بند کرنا پڑا ۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہاکہ پی ٹی آئی نے یکم جنوری 2020 ءسے پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوا بلکہ مستقبل قریب میں اس کےپورا ہونے کے آثار بھی نظر نہیں آرہے ۔امیر جماعت نے اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار کو سراہتے ہوئے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اسلامی روایات و تہذیب کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،اسلاموفوبیا کلچر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور ماڈرن ٹیکنالوجی اور علوم سے بھر پور استفادہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان طلبہ و طالبات ملک کامستقبل ہیں ، انہیں جدوجہد اور محنت پر یقین رکھنا چاہیے ،پاکستان کامستقبل محفوظ ہے ۔

مزید :

قومی -