بھارت نے حریت  رہنما آسیہ اندرابی  پر نئے الزامات عائد کردئیے

بھارت نے حریت  رہنما آسیہ اندرابی  پر نئے الزامات عائد کردئیے
بھارت نے حریت  رہنما آسیہ اندرابی  پر نئے الزامات عائد کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی عدالت نے گزشتہ تین سال سے جیل میں بند کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی سمیت دیگر خواتین رہنماؤں پر دہشت گردی اور بغاوت کے الزامات عائد کردئیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر بغاوت اور دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔حریت رہنماؤں پر الزامات بھارت کی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ آسیہ اندرابی اپریل 2018 سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔