عمران خان سیاست میں فیکٹریاں لگانے اور ایون فیلڈ کے محل بنانے نہیں آئے ، سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

 عمران خان سیاست میں فیکٹریاں لگانے اور ایون فیلڈ کے محل بنانے نہیں آئے ، ...
 عمران خان سیاست میں فیکٹریاں لگانے اور ایون فیلڈ کے محل بنانے نہیں آئے ، سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر  شفافیت چاہتے ہیں، وزیراعظم  سیاست سے کرپشن ختم کرنے کیلئے آئے ہیں،عمران خان سیاست میں فیکٹریاں لگانے اور ایون فیلڈ کے محل بنانے نہیں آئے، وزیر اعظم  عمران خان کو اللہ تعالی نے سب چیزیں عنایت کی  ہیں،سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے زریعے ہو یا خفیہ رائے شماری سے پاکستان تحریک انصاف اپنی سیٹیں جیتے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن والے   چوری کا راستہ بند  نہیں کرتے  بلکہ چوری کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں،عوامی مفاد کی قانون سازی پر اپوزیشن جماعتیں   اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں،کشمیر کاز کے لیے ملک میں جہاں یکجہتی کی ضرورت تھی اسوقت  اپوزیشن  نےمولانا  فضل الرحمان کو آگے کردیااوروفاقی دارلحکومت میں کنٹینرلیکرحکومت کو بلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی،کورونا اور فیٹیف بل پربھی اپوزیشن کی طرف سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی،اپوزیشن والےکہتےہیں کہ "این ار او وکھا،ساڈا موڈ بنے"وزیراعظم عمران خان اپوزیشن  کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان  تحریک انصاف اپنےموقف پر قائم ہے،وزیراعظم کےویژن کےمطابق ہر سطح پر شفافیت چاہتے ہیں،2014ءمیں وزیراعظم عمران خان نےدھاندلی کیخلاف مہم چلائی،تحریک انصاف  نظام کو ٹھیک کرنےکیلئےکوشاں ہے،سینٹ الیکشن میں شفافیت چاہتےہیں،پارٹی کو معلوم ہوناچاہیے کہ  اسکےممبرنےکس کو ووٹ دیا؟۔سینیٹرفیصل جاویدنےکہاکہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن والےدھوکہ دہی اورکرپشن کیساتھ کھڑےہیں،اپوزیشن والےچوری کاراستہ کھلارکھتےہیں اور چورکو تحفظ دیتےہیں،وزیراعظم عمران خان سیاست سےکرپشن ختم کرنےکیلئےآئےہیں،وہ سیاست میں   فیکٹریاں لگانےاورایون فیلڈکےمحل بنانےنہیں آئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -