پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
سورس:   ٖFile

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا ہے ، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے  کے دوران دہشت گردوں کا اہم کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا ہے ۔ ہلاک دہشتگردحسن کاتعلق کالعدم تنظیم کےگل بہادرگروپ سےتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ماراجانے والا دہشت گرد چار خواتین کے قتل  میں ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز اور پرامن شہریوں پرحملوں میں بھی ملوث تھا  ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردبارودی سرنگ دھماکوں،اغوابرائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا    اور دہشت گردوں کو بھرتی کرتا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -