میں یونیورس پرائم منسٹر ہوں، میں تمام پرائم منسٹرز کا باس ہوں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل ’ یونیورس باس‘ نے اب خود کو یونیورس پرائم منسٹر قرار دے دیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کو پرائم منسٹر دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ ایک کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ مگر کیربئین میں ہمارےہر جزیرے کا اپنا وزیراعظم ہوتا ہے، مگر کیربئین کا اصل وزیراعظم میں ہوں کیونکہ میں یونیورس باس ہوں۔ میں دنیا کے تمام پرائم منسٹرز کا باس ہوں کیونکہ میں یونیورس باس ہوں۔
Chris Gayle - Universe Prime Minister? ????
Posted by ESPNcricinfo on Tuesday, February 23, 2021