تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ،اہم ترین  رہنما نے پارٹی قیادت پر سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچنے کا الزام عائد کردیا 

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ،اہم ترین  رہنما نے پارٹی قیادت پر سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ ...
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ،اہم ترین  رہنما نے پارٹی قیادت پر سینیٹ ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچنے کا الزام عائد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنمااورسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نےاپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنےکاالزام لگاتےہوئےدعویٰ کیاہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا ہے،پارٹی کیلئےکام کرنےوالےمرکزی رہنماؤں کو مسلسل نظرانداز اور مایوس کیا گیا، وزیراعظم کوتحفظات پرمبنی خط لکھتے ہوئے 26 فروری کومشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت علی جتوئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس سندھ  کے ڈرائنگ روم میں رات کو ہونے والے سیاسی فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا، کراچی میں بیٹھے چند افراد فیصلہ کرتے ہیں جو پارٹی کے لئے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ یہ جو گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں رات کو  بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں  وہ رات کو جو  جی میں آئے کریں لیکن من پسند سیاسی فیصلے  نہ کریں ،گورنر ہاؤس میں منظور نظرافراد کے لئے فیصلے کئے جا رہے ،سندھ کے فیصلے گورنر ہاؤس میں کیے جاتے ہیں، ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔لیاقت جتوئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوٹس نہ لیا تو آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے، سندھ میں ہمارے ہم خیال دوستوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔