'20 پولنگ سٹیشنز پر نہیں ، پورے حلقے میں نئے الیکشن کا اعلان کریں' راناثناءاللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا 

'20 پولنگ سٹیشنز پر نہیں ، پورے حلقے میں نئے الیکشن کا اعلان کریں' ...
'20 پولنگ سٹیشنز پر نہیں ، پورے حلقے میں نئے الیکشن کا اعلان کریں' راناثناءاللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا 
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے این اے 75 کے20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ نہیں، اگر الیکشن ہی کرانا ہے تو پورے حلقے میں کرائیں، ہم کسی اور ادارے کے نہیں ، انصاف پر مبنی فیصلے کو ہی قبول کریں گے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے این اے 75 میں 20 حلقوں پر ری پولنگ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ  20پولنگ سٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران کو کس نے اٹھایا، بتایا جائے؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ الیکشن میں عوام کاووٹ چوری کریں،عملےکواغواکریں، کیایہ چھوٹاجرم ہے؟ ڈسکہ میں سارادن پولنگ سٹیشنوں کےباہرہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث پانچ گھنٹے پولنگ بند رہی ۔ 

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چو ر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،  الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ان کو مثال بنائے تاکہ کوئی آئندہ کوئی ایسا کام نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرکے دفتر گیا تھا اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کریں۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 میں اپنے امیداوار اسجد ملہی کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو درخواست دیں کہ جو متنازعہ 20 پولنگ سٹیشنز ہیں ان پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ 

مزید :

قومی -