پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، سنسنی خیز مرحلے کے بعد میچ کا فیصلہ ہو گیا

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، سنسنی خیز مرحلے کے بعد میچ کا فیصلہ ہو گیا
پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، سنسنی خیز مرحلے کے بعد میچ کا فیصلہ ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مرحلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ کی پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 194 رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر انیسویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا ،کھیل کی آخری شاٹ حیدر علی کھیلی اور چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی ، کامران اکمل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کیا لیکن 57 کے مجموعے پر 37 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اوپننگ پر آنے والے امام الحق نے جم کر بیٹنگ کی اور ٹیم کو اچھی سپورٹ فراہم کرتے ہوئے 48 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ بد قسمتی سے نصف سینچری نہ بنا سکےاور 134 کے مجموعے پر  رن آ وٹ ہو گئے۔شرفانے روتھر فورڈ 15 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور 153 رنز کے مجموعے پر شاہ نواز دھانی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ٹام کوہلر بہترین انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے اور پشاور زلمی نے جیت کی امیدیں بھی ان سے باند ھ لیں تھی لیکن کھلاڑی 160 کے مجموعے پر شاہ نواز کی گیند پر پیچھے کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے 53 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس سے قبل ملتان سلطان نے مقرررہ 20 اوورز میں جیمز ونس ک84 اننگ کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے اور دفاع کو مضبوط کر لیا ہے۔محمدر ضوان اور کرس لین نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کرس زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور محض 6 رنز کے مجموعے پر ایک سکور بنا کر محمد عرفان کی گیند پر سلپ پر کیچ آوٹ ہو گئے۔محمد رضوان شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ 88 کے مجموعے پر محمد عمران کی گیند پر پوائنٹ پر کیچ آوٹ ہو گئے اور 41 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کر گئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے شعیب مقصود 153 رنز کے مجموعے پر محمود کی گیند پر 36 رنز بنانے کے بعد کیچ ا?وٹ ہو گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے بہترین کارکردگی جیمز ونس کی رہی جنہوں نے 55 گیندوں پر 3 چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگ کھیلی ۔ 

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل،امام الحق،حیدر علی شعیب ملک،ٹام کوہلر، ردرفورڈ، مجیب الرحمن، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان،شاہد آفریدی، کرس لن، جیمز وینس، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر،بریتھ ویٹ، عثمان قادر اور شاہنواز داہنی شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -اہم خبریں -