لیاقت جتوئی کے سینیٹ الیکشن میں پیسہ لینے کے الزامات ، شہباز گل بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا ز گل نے کہا ہے کہ اگر لیاقت جتوئی نے اپنے الزامات کے حوالے سے ثبوت نہ دئیے تو پارٹی ان کے خلاف ایکشن لے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔ اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے لیے پارٹی پر 35 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔
لیاقت جتوئی صاحب نے آج سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے ایک بیہودہ الزام لگایا۔ اب یا تو یہ یہ اپنے دعوے کا ثبوت دیں اور اگر نہ دے سکے تو پارٹی ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 23, 2021
سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے۔
جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں