تنویر الیاس کا آزاد کشمیر میں سرپرائز ڈے  پر جلسہ بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کرے گا: سردار افتخار احمد

تنویر الیاس کا آزاد کشمیر میں سرپرائز ڈے  پر جلسہ بھارتی ایوانوں میں لرزہ ...
تنویر الیاس کا آزاد کشمیر میں سرپرائز ڈے  پر جلسہ بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کرے گا: سردار افتخار احمد

  

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم آزادکشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار افتخار احمد نے کہا ہے کہ 27 فروری کو سردار تنویر الیاس خان کا راولا کوٹ سرپرائز ڈے جلسہ بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کردے گا ،جلسے میں اس عزم کا اعادہ کیا جائیگا کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا، 27 فروری کو سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پونچھ کی دھرتی پرپاکستانی شاہینوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں سردار افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے27 فروری کو بھارت کے لیے شرمندگی اور ندامت کا دن  ہے ،بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ،27فروری کو ناپاک عزائم لیکرپاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگرفتارکرکے بھارت کوپیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت افواج پاکستان ہرقسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کو یادگار بنانے کے لئےسردار تنویر الیاس خان نے27 فروری کو آزادکشمیر میں بھی سرپرائز ڈے کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کا جم غفیر راولاکوٹ میں جمع ہو کر یہ ثابت کرے گا کہ افواج پاکستان اور آزادکشمیر کے  غیور عوام ہندوستان کی درگت بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں ،سرپرائز ڈے کی گونج ہندوستانی ایوانوں کو ہلا کر دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ  شروع دن سے ہی مار کھانا ہندوستان کا مقدر ہے ، ابھی نندن کی رہائی کیلئے انڈیا نے اقوام عالم کیساتھ پاکستان کی بھی منت سماجت شروع کر دی جس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کو اچھی چائے اور کھانا کھلانے کے سرپرائز کے بعد واہگہ کے راستے انڈیا بھجوا دیا گیا لیکن بھارتی پائلٹ کی وردی آج بھی کراچی میں بھارت کی ذلت کا اشتہار بن کر پاک فضائیہ کے میوزیم میں موجودہے اور وہ کپ بھی جس میں ابھی نندن نے چائے پی کر کہا تھا"چائے فنٹاسٹک" انشااللہ پچھلے سرپرائزوں کی طرح انڈیا اس سرپرائز ڈے 27 فروری کو کبھی بھول نہیں سکے گا۔

نہوں نے کہا کہ 27فروری کو سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں پونچھ کے عوام اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،کشمیریوں نے 19 جولائی کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری دیکر اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا، آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے اور کشمیری آج بھی مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کر رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -