بھارت میں اوباش نوجوان نے نوجوان لڑکی کو منہ بولی بہن بنا کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

بھارت میں اوباش نوجوان نے نوجوان لڑکی کو منہ بولی بہن بنا کر زیادتی کانشانہ ...
بھارت میں اوباش نوجوان نے نوجوان لڑکی کو منہ بولی بہن بنا کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

  

جودھپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں نہایت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان لڑکے نے لڑکی کو منہ بولی بہن بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے تھانہ سردار پور میں لڑکی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ، لڑکی نے موقف اختیار کیاہے کہ ملزم نے پہلے اسے منہ بولی بہن بنایا اور پھر بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ، ملزم نے لڑکی کو پہلے نشا آور اشیاءکھلائیں اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم کی درندگی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس نے پر اپنی منہ بولی بہن کو مکروہ کھیل کھیلنے کیلئے دوستوں کے حوالے کر دیا ، اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد ملزمان لڑکی گھر چھوڑ گئے ۔

ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنائی اور بعدازاں اسے بلیک میل کرتے رہے اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ اس کے ساتھ ہی وہ لڑکی پر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈالنے لگا۔ ایسا نہیں کرنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگا۔

مزید :

بین الاقوامی -