رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی قیادت بھی حیران رہ  جائے

رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی قیادت ...
رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے قاتلوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی قیادت بھی حیران رہ  جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی  شہید محترمہ  بے نظیر بھٹو کو انصاف   نہیں دلا سکی ہے،پاکستان کو روس، امریکہ اور چین کے ساتھ مشترکہ کام کرنا چاہئے،پاکستان کےمفاد کو سب چیزوں پر فوقیت  دی جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ ضرور ہوگا مگر اس سے قبل سینیٹ انتخابات ہوں گے،براڈ شیٹ کے معاملے پرغیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کا فائدہ ہمارے دشمن ملک اٹھاتے ہیں،بلوچستان پر دشمن وار کرسکتا ہے،اس کی سخت حفاظت کرنا ہوگی،آئین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلوچستان کے معاملے پر چوکنا رہنا ہوگا۔

سینیٹر رحمان ملک نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام سیاسی جماعتوں کو  ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرسکتے ہیں،پی ڈی ایم میں شامل چند لوگ افواج پاکستان پرتنقید کرتے ہیں،فوج مخالف باتوں کافائدہ دشمن ملک اٹھاتا ہے،ملکی اداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔اُنہوں نےکہا کہ مجھےسینیٹ کا ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا؟ اس پر تبصرہ نہیں کروں گا،میرےمتعلق آصف زرداری کیا سوچتے ہیں؟ مجھے کچھ معلوم نہیں ہے تا ہم میں پارٹی کےفیصلوں کا احترام کرتا ہوں ۔

مزید :

قومی -