فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی ہسٹری میں پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر’ ٹیم ایجنٹ حق‘ کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلے کے دوران وکٹیں لینا ایک بہترین صورتحال ہوتی ہے اور حسن علی آپ کے لیے یہ کام کرسکتے ہیں، حسن علی اب تک پی ایس ایل میں پاور پلے کے دوران 31 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پشاور زلمی کا حصہ تھے۔
Getting an early breakthrough is always an ideal scenario in a game of cricket, @RealHa55an has to be your man for the job.????
In PSL, the speedster has so far taken 31 wickets in powerplay overs, which is the most by any bowler in @thePSLt20 history.#GotGame???? pic.twitter.com/JqlngZINFO
— Team Agent Haq ???? (@teamagentHAQ) February 23, 2021