عمران خان کا دورہ سری لنکا، سری لنکن وزیراعظم کی اردو میں ٹویٹ

عمران خان کا دورہ سری لنکا، سری لنکن وزیراعظم کی اردو میں ٹویٹ
عمران خان کا دورہ سری لنکا، سری لنکن وزیراعظم کی اردو میں ٹویٹ

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے وزیراعظم  مہندا راجہ پکسا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دورہ سری لنکا کے موقع پر خوش آمدید کہنے کے لیے اردو زبان میں ٹویٹ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنی ٹویٹ میں سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کو سری لنکا آمد پرخوش آمدید کہتا ھوں اور امید کرتا ھوں کہ ان کا  سری لنکا کایہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دے گا ۔اور دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی ۔سری لنکا پاکستان دوستی زندہ باد!‘۔

واضح رہے کہ عمران خان آج اہم دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں۔

مزید :

قومی -