پشاور زلمی  کے حیدر نے میچ میں جیت کا راز بتادیا

پشاور زلمی  کے حیدر نے میچ میں جیت کا راز بتادیا
پشاور زلمی  کے حیدر نے میچ میں جیت کا راز بتادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ملتان کے باؤلرز نے میرے پسندیدہ زون میں باؤلنگ کی جس کا فائدہ اٹھایا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا  کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کے لیے آیا تو یہ سوچ تھی کہ اپنی ٹیم کو جتوانا  ہے۔میں ون  ڈاؤن  کی پوزیشن سے تیار بیٹھا تھا کہ  جب بھی بھیجیں گے  تو اچھا  کھیلنا ہے۔شعیب ملک کے ساتھ کھیلنے کا فائدہ ہوا انہوں نے مجھے کافی اعتماد دیا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دید ی تھی۔حیدر علی نے آٹھ گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -