پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی پانچ یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کولمبو میں اپنے ہم منصب کے آفس ٹیمپل ٹریز پہنچے تو وزیراعظم مہندا راجہ پاکسا نے مرکزی دروازے پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی پانچ یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن کے وزیراعظم مہندا راجا پکسا دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ ان معاہدوں کے تحت دونوں ملک سرمایہ کاری، صنعتی ٹیکنالوجی، انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فرو غ دیں گے۔ 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو سی پیک کے ذریعے وسط ایشیاء تک رسائی حاصل کرکے تجارتی روابط اور سرگرمیوں سے استفادہ کرنا چاہیئے۔سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجہ پاکسا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -