اوکاڑہ میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد شہری کو کتوں کا چھوڑا دودھ پلاتے اور تشدد کرتے رہے، ویڈیو وائرل

اوکاڑہ میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد شہری کو کتوں کا چھوڑا دودھ پلاتے ...
اوکاڑہ میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد شہری کو کتوں کا چھوڑا دودھ پلاتے اور تشدد کرتے رہے، ویڈیو وائرل

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )دیبالپور کے نواحی علاقہ 43 فور ایل میں بااثر  ملزمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے کتوں کو چھوڑا ہوا دودھ پینے پر مجبور کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بیلٹ سے شہری پر تشدد کررہا ہے اور اسے زمین پر لٹا کر کتوں کا چھوڑا ہوا دودھ پینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔

مزید :

قومی -