پی ایس ایل سیزن6، کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران تین بکی گرفتار ، یہ کس سے رابطوں میں تھے ، حیران کن انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے مبینہ ٹاﺅن میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی رابطوں پر کام کرنے والے تین بکیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے بکیوں میں محمد کاشف ، مزمل اور احمد شامل ہیں ، بکیز کا گروپ پی ایس ایل کے دوران متحرک ہوا جن کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔ملزمان کے قبضے سے ایل سی ڈیز ، لیپ ٹاپ، انٹر نیٹ ڈیوائسز اور دستایزات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔پکڑے گئے تینوں ملزمان بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو کہ ایران ، دبئی اور پاکستان کے بکیز کے ساتھ آن لائن جوا چلا رہے تھے ۔