شیخ رشید سے قطر ی سفیر کی ملاقات،افغان امن مذاکرات پر گفتگو 

 شیخ رشید سے قطر ی سفیر کی ملاقات،افغان امن مذاکرات پر گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قطر کے خصوصی سفیر مطلق بن ماجدالقہطانی نے ملاقات کی جس میں پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ نے افغان امن ڈائلاگ کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔ قطر سفیر نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان سے ملکر کوششیں کر رہے،افغانستان میں امن؛خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سول اور فوجی اداروں نے قیام امن کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں،افغانستان میں پائدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ قطر کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے،پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شیخ رشید ملاقات 

مزید :

صفحہ آخر -