کراچی کنگز کی شکست پر محمد یوسف کا تبصرہ

کراچی کنگز کی شکست پر محمد یوسف کا تبصرہ
کراچی کنگز کی شکست پر محمد یوسف کا تبصرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں جو کراچی کو ٹھیک کرنی پڑیں گی.

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان  کا کہنا تھا کہ بڑا اچھا مقابلہ ہوا، ٹرننگ پوائنٹ جیمز ونس کا رن آوٹ ہونا تھا۔ حیدر علی اور بین کٹنگ نے اچھا نہیں کھیلا، عماد وسیم اکیلا ہی لڑتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ کچھ مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں جو کراچی کو ٹھیک کرنی پڑیں گی۔ ملتان سلطان پر بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ملتان  آج بھی بہت اچھا کھیلی ، رضوان اور احسان اللہ کی متواترپرفارمنس انکی جیت میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -