جیل بھرو تحریک جدوجہد آزادی میں سنگ میل ثابت ہو گی،مسرت چیمہ

 جیل بھرو تحریک جدوجہد آزادی میں سنگ میل ثابت ہو گی،مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگی کنیزوں ، غلاموں سے پوچھنا تھا گرفتاریاں ہم دے رہے ہیں آپکے چہروں کی ہوائیاں کیوں اڑی ہوئی ہیں؟۔اداروں سے نوٹسز دلوانے اور جبری گرفتاریاں کرنے والے آج ہماری رضا کارانہ گرفتاریوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ ، عمران خان آپ کے لیڈر کی طرح پلیٹ لیٹس کا بہانہ کر کے اور جھوٹے بیان حلفی پر ملک سے فرار نہیں ہوا۔جیل بھرو تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھیں گے ،کیا ہم آپ کے کہنے پر حکمت عملی مرتب کریںگے؟ ہمیں فخر ہے بنی گالہ ، زمان پارک جدوجہد کے مراکز ،شریف برادران کا جاتی امرائ،ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہیں کرپشن کا گڑھ ہیں۔ جیل بھرو تحریک حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ رہنماﺅں، کارکنان اور عوام نے ملک کے مستقبل کی خاطر رضا کارانہ گرفتاریاں دینے کیلئے اپنے نام پیش کئے ہیں، یہ تحریک حقیقی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے کر کرپٹ ٹولے اور ان کے رائج نظام کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، بوسیدہ نظام کو زندہ در گور کرنے کیلئے جلد مزید خوشخبریاں بھی آئیں گی۔
مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -