نوازشریف کے قریبی ساتھی حاجی پرویز خان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

نوازشریف کے قریبی ساتھی حاجی پرویز خان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست حاجی پرویز خان کے خلاف زمین کے تناز عے پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں حاجی پرویز خان کے علاوہ چودھری عامر و دیگر نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ اڈیالہ گاﺅںمیں زمین کے تنازعے پر گزشتہ روز فائرنگ کے دوران حبیب نامی شخص کے قتل پر درج کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اڈیالہ گاﺅں میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی تھی۔مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
قریبی ساتھی

مزید :

صفحہ آخر -