مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کیلئے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ، پرویز اشرف

 مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کیلئے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ، پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کے لیے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہیں،مسلم ا±مہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطوں کا فروغ ضروری ہے ،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے،سعودی سفیر نے اسپیکر کے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کے اظہار پر اظہار تشکرکیا اور سعودی سفیر کی سپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ 
 پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -