پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کیخلاف  وفاق ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا نوٹس جاری

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کیخلاف  وفاق ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا نوٹس جاری کر دیئے، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ کمی ہوئی ہے،عالمی منڈی کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا،ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔
 پٹرولیم مصنوعات 

مزید :

صفحہ آخر -