پیراگون سوسائٹی ریفرنس ، تفتیشی افسر کو سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کی مہلت
لاہور ( نامہ نگار خصوصی )لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہاﺅ سنگ سوسائٹی ریفرنس کیس میں تفتیشی افسر کو شریک ندیم ضیاءسمیت دیگر ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کی مزید مہلت دے دی۔ عدالت نے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان سمیت وکلاءکو دوبارہ طلب کرلیا،احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے پیرا گون ریفرنس پر سماعت کی۔ بدھ کے روز سماعت پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق ایم پی اے سلمان رفیق نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔دورانِ سماعت نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے دیا ہے اس لیے آج رپورٹ پیش نہیں کر سکتے
پیراگون سوسائٹی
