سلطانز کو ملتان میں ہرانے کا مشن فلاپ 

سلطانز کو ملتان میں ہرانے کا مشن فلاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دیدی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 193 رنز بناسکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونز نے 6؛ چھکے اور 7چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے عماد وسیم 5 چھکوں کی مدد سے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
46 رنز بناسکے. میتھیو. 20 اور شعیب 13 رنز بناسکے حیدر علی اور کٹنگ نے 12، 12 رنز بنانے ۔ملتان سلطانز نے عباس آفریدی 2 اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان سپر لیگ 8 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان مسعود پراعتماد میں کھیلے ۔ امید کرتے ہیں کہ دوسرے شہروں میں بھی اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔ عباس نے اچھی باولنگ کی۔ کراوڈ نے بھی بہت سپورٹ کیا آخری لمحات تک ہمت نہیں ہاری خوشدل کی باولنگ نے نھہ راہ ہموار کی۔ عباس اور اسامہ نے بہت عمدہ باولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاورپلے میں مہچ ہم لے گے تھے۔ پہلے پانچ اوور میں کراچی کنگز سبقت لے گیا تھا لیکن اسامہ اور خوشدل شاہ کی باولنگ سے میچ میں واپس آے۔