ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے تاجر زخمی حالت نازک، پولیس کارروائی شروع
محسن وال(نمائندہ پاکستان)میاں چنوں میں ڈاکوں اور چوروں کا راج قائم ہوچکا ہے۔دو مسلح ڈاکوں محلہ غریب آباد میں تاجر نوید افضل کو لوٹ لیا،مزاحمت پر فائرنگ کردی جسے سے تاجر شدید زخمی ہوگیا،جسے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا،بعدازاں حالت ناز(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
ک ہونے پرنشتر ریفر کردیا گیا،دوسری جانب گاں 126پندرہ ایل میں چوروں نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں چوری کی واردات کی۔نامعلوم چور تالے توڑ کر کلاس رومز میں داخل ہوئے اور بجلی کی تاریں،بلب اور دیگر سامان چرا کر لے گئے۔ تھانہ تلمبہ کی حدود کھچی موڑ پر چوروں نے متعدد دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر نقدی و قیمتی سامان چوری کر لیا
