ان لینڈ ریونیو، سمگلرز کےخلاف آپریشن،گوداموں پر چھاپے

ان لینڈ ریونیو، سمگلرز کےخلاف آپریشن،گوداموں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان( نیوز پورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(ان لینڈریونیو)ملتان نےنجی گوداموں پر کریک ڈان کرتے ہوئے نان ڈیوٹی پیڈ لاکھوں سگریٹس قبضے میں لے لئے ہیں۔گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
ریونیو)ملتان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ خانیوال کے علاقے کچا کھوہ میں حسینی چوک اورمحلہ مہاجر میں بڑی مقدار میں گوداموں میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کا ذخیرہ چھپایا گیا ہے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈریونیو عابد رسول نے خصوصی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4لاکھ سے زائد نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ییں۔ان سگریٹس کی مالیت اور ان پر عائد ڈیوٹی ٹیکس کروڑوں روپے بیان کیا جارہاہے۔ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے دونوں گودام مالکان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔